پاکستان

جامعہ کراچی میں بم کی اطلاع، سیکورٹی سخت کردی گئی

شیعیت نیوز: ملک کے سب سے بڑے شہر کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعہ کراچی میں 3 بم نصب ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔ ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام کو بم موجود ہونے کی اطلاع نامعلوم فون کال کے ذریعے موصول ہوئی۔ حکام کو ’15 مددگار’ پولیس ہیلپ لائن پر کسی نامعلوم شخص کی جانب سے فون کال کرکے بموں کے حوالے سے بتایا. بم کی اطلاع موصول ہوتے ہی فوری طور پر انتظامیہ کو یونیورسٹی خالی کروانے کے احکامات جاری کیے گئے، اچانک کلاسز ختم ہونے اور جامعہ سے باہر نکالے جانے پر اساتذہ اور طلبہ میں خوف ہو ہراس پھیل کیا۔ یونیورسٹی میں بم موجود ہونے کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا جس نے تمام شعبہ جات اور دیگر مقامات کی تلاشی شروع کر دی۔

تاہم ڈان نیوز کے مطابق جامعہ کراچی میں بم کی اطلاع کی صداقت نہیں ہوپائی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close