پاکستان

حضرت فاطمہ زہرہ ؑ کی سیرت خواتین کیلئے مشعل راہ ہے،مولانا عون نقوی

معروف عالم دین اور خطیب مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرہ ؑ کی سیرت و کردار رہتی دنیا تک خواتین کیلئے مشعل راہ ہے ،کیونکہ آپ ؑ نے سخت اور کٹھن حالات میں ترویج دین کے فرائض انجام دیئے ،ایام فاطمیہ ؑ کی مناسبت سے مجالس عزاء سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آپ ؑ نے رسالت مابؐ کے شانہ بشانہ سخت اور طویل جدوجہد کی اور دین کی ہر محاذ پر رہنمائی کر کے اسلام کو ہمیشہ کیلئے فتح مند کیا آج بھٹکی ہوئی انسانیت اور پریشان حال مسلمان اگر آپ ؑ کے نقش قدم پر چلیں تو کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں ،اجتماعات سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور سیرت سیدہ ؑ فاطمہ زہرہ پر روشنی ڈالی ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close