پاکستان

سپاہ محمد کے سربراہ غلام رضا نقوی ایران میں انتقال کرگئے

شیعیت نیوز: کالعدم سپاہ محمد کے سربراہ علامہ غلام رضا نقوی ایران میں انتقال کرگئے ہیں، اطلاعات کے مطابق غلام رضانقوی کئ دنوں سے علیل تھے جو آج صبح ایران میں رضائے الہی سے جہاں فانی سے کوچ کرگئے، علامہ غلام رضا نقوی ریارت امام رضا کی غرض سے ایران گئے ہوئے تھےاور پھر انہوں نے وہیں سکوت اختیار کرنے کا ارادہ کیا بلاآخر آج وہ انتقال کرگئے۔

علامہ غلام رضا نقوی نے ۱۸ سال قید میں گذارے ان پر مخالف جماعت کے رہنماوں کو قتل کرنے کا الزام تھا تاہم عدم ثبوت ہونے پر ان پر کوئی سزا عائد نا ہوسکی جسکی وجہ سے انکی ساری زندگی جیل کی سلاخوں کے پیچھے گذر گئی۔

رہائی کے بعد اپنے ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ ہمار ا مذہب بھائی چارے اور عدم تشدد کا درس دیتا ہےلیکن جب ایک کالعدم جماعت نے منعظم پلانگ کے ساتھ شیعہ مسلمانوں کو قتل کرنا شروع کیااور ہماری عزادری اور ناموس پر حملے کیئے تو ہمیں دفاع میں سپاہ محمد بنانی پڑی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close