پاکستان

کراچی کا عسکریت پسند گروہ’ دہشت گردی کو ہوا دینے میں ملوث: رینجرز

شیعیت نیوز: سندھ رینجرز نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک عسکریت پسند گروہ تشدد اور دہشت گردی کو ہوا دینے میں ملوث ہے جب کہ رینجرز پر الزامات اور چیک پوسٹوں پر کریکر حملے اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔

اتوار کی صبح رینجرزکی چوکیوں کو چند منٹ کے وقفے سے بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا جن میں 500 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تاہم ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان رینجرز کا ایک اعلامیے میں کہنا تھا کہ کراچی میں ایک گروہ تشدد اور دہشت گردی کو ہوا دینے میں مصروف ہے اور مختلف اشخاص کو پر تشدد کاررائیوں کی ترغیب دی جارہی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ رینجرز نے ان حرکات کا سخت نوٹس لیا ہے اور ان کارروائیوں میں اکسانے والے افراد کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close