پاکستان

سیاسی و مذہبی جماعتیں اپنی صفوں میں جرائم پیشہ عناصر کو پناہ نہ دیں، ڈی جی رینجرز

 شیعیت نیوز: پاکستان رینجرز سندھ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کسی ایک گروپ یا پارٹی کے خلاف نہیں ہے، بلکہ رینجرز کا مشن صرف شہر سے جرائم کا خاتمہ ہے۔

رینجرز ہیڈ کوارٹرز کراچی میں بریگیڈیئر (ر) رشید ملک کی قیادت میں آل پاکستان سیکیورٹی سروسز ایسوسی ایشن کے 70 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران میجر جنرل بلال اکبر نے انہیں شہر میں امن و امان کے بارے میں بتایا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کسی ایک گروہ یا پارٹی کے خلاف نہیں، بلکہ رینجرز کا مشن صرف شہر سے مجرموں کا خاتمہ ہے۔

انہوں نے سیاسی و مذہبی جماعتوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں جرائم پیشہ افراد کو پناہ نہ لینے دیں۔

ڈی جی رینجرز نے کراچی آپریشن کو معیاد اور رفتار کی قید سے آزاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کراچی کے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی سیکیورٹی کمپنیز کے کردار کو بھی سراہا۔

میجر جنرل بلال اکبر نے سیکیورٹی کمپنیز پر زور دیا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے معلومات شیئر کریں، جبکہ رینجرز ان کی معلومات کی روشنی میں مجرمان سے نبرد آزما ہونے کے لیے منصوبہ ترتیب دے گی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close