دنیا

دین مبین اسلام دہشتگردی کی ہر صورت کا مخالف ہے ،ترک اہلسنت عالم

شیعیت نیوز: ترکی کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین اورمحکمہ مذہبی امور کے سربراہ ’’محمت  گرمیز‘‘نے امریکی شہر میری لینڈ میں دیانت اسلامی سینٹر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دین مبین اسلام دہشتگردی کی ہر صورت کا مخالف ہے اورامریکی مسلمانوں کو ایسے دہشتگرد جوخودکو اسلام سے منسلک ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں کی عذرخواہی نہیں کرنی چاہئے ۔

انہوں نےکہاکہ آپ لوگوں کیلئے میراپیغام یہی ہے کہ آپ پورے عزت ووقار کے ساتھ اپنا سراونچا رکھے اوران مجرموں جوکہ اسلام کے ساتھ منسلک ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں کے جرائم پر کسی بھی طرح کی عذرخواہی نہ کریں ۔

انہوں  نے کہاکہ انسانیت کے خلاف آج جن جرائم کاارتکاب کیاجارہاہے اسلام میں اس کا کوئی جواز نہیں ہے اورانسانیت کے دشمن عناصر کی تمام تر حرکتیں قرآنی تعلیمات اورسنت رسول (ص) کے منافی ہیں ۔

انہوں نے مسلمانوں سے مطالبہ کیاکہ وہ دین مبین اسلام جوامن وانصاف کا دین ہے کے راستے سے ہرگز نہ بھٹکے ۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگرد گروہوں کی جانب سے مسخ شدہ نظریات کا حقیقی مسلمانوں کے دل ودماغ میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔

انہوں نےکہاکہ مشرق وسطیٰ جو ابراہیمی مذہب کاپیمستان ہے آج سنگین مشکلات سے دوچار ہے اوراس پاکیزہ سرزمین پر تکفیری نظریات کی کوئی جگہ نہیں ہے اورہرمسلمان کو ان نظریا ت کو مستردکرنا چاہئے ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close