سعودی عرب

یمن تنازعے پر مودی کا دو ٹوک جواب، سعودی میڈیااور بادشاہ سیخ پا

شیعیت نیوز: یمن تنازعے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر موودی جو ان دنوں ریاض میں نے کہا کہ یمن مسئلہ کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہونا چاہئے، بھارتی وزیر اعظم کے اس بیان پر سعودی میڈیا اور سعود ی بادشاہ سلامت بھڑک اُٹھےاور میڈیا میں انہیں شدید تنقید کا شانہ بنایا ،سعودی میڈیا کو یمن کے حوالے سے مودی کا بیان پسند نہ آیا تو مسئلہ کشمیر کا سہارا لینا شروع کردیا سعودی اخباروں نے لکھا کہ بھارت نے آج تک کشمیر کے مسئلے کے لئے اقوام متحدہ کی قرارداوں پر عمل نہیں کیا تو ہم کیوں کریں۔

واضح رہے کہ سعودی صحافیوں نے پہلے ہی انکشاف کیا تھا کہ یمن سمیت مشرق وسطی ٰ میں جاری سعودی جنگ میں بادشاہ سلامت بھارت کو شامل کرنے کی پیش کریں گے، بظاہر مودی کے بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ اُس نے بادشاہ سلامت کی با ت ٹھکرادی ہے اسی لئے سعودی میڈیا نریندر مودی کے ریاض میں موجود ہونے کے باوجود یمن معمالے کو لے بھارتی وزیر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے سعودی عرب کشمیر کے معمالے پر بھارت کو بلیک میل کرے اور یمن میں ساتھ دینے کے بدلے کشمیر کے مسئلے پر آل سعود کی حمایت کا سودا طے پاسکتا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close