پاکستان

کراچی: آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،کراچی آپریشن پر بریفنگ

شیعیت نیوز: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو ہر صورت میں منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا اور ایک اعلیٰ سطح کے سیکیورٹی اجلاس کی صدارت کی۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں کور کمانڈر کراچی، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی رینجرز بھی موجود تھے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو کراچی آپریشن پربریفنگ دی گئی۔

انہوں نے کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آپریشن میں رینجرز، حساس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیابیوں پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

دوسری جانب انھوں نے سیکورٹی فورسز کا ساتھ دینے پر کراچی کے عوام کے جذبے کو بھی سراہا۔

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آپریشن کے باعث کراچی کے سیکیورٹی ماحول میں بہتری آئی جس کا مقصد شہر کو دہشتگردی سے پاک اور پرامن بنانا ہے، جس کیلئے تمام کوششیں کی جارہی ہیں۔

جنرل راحیل شریف نے ایک مرتبی پھر دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں شرکت سے قبل آرمی چیف نے کراچی میں ایئروار کورس کے شرکاء سے بھی خطاب کیا، جہاں پر انہوں نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کردار کی تعریف کی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close