عراق

عراق: فوج کی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک

عراقی فوج نے  صوبہ الانبار کے علاقوں الکرمہ، البوشجل اور ناظم کے علاوہ بغداد کے مغرب میں واقع کئی علاقوں میں پیش قدمی کر کے ستتر دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

عراقی فوج نے اس کارروائی کے دوران نو مشین گن بردار گاڑیوں اور داعش کے سات ٹھکانوں کو بھی تباہ اور تقریبا ستر بموں کو ناکارہ بنا دیا۔

عراق سے موصولہ ایک اور رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے امریکی اتحاد کی فضائیہ کی مدد سے سولہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اور الانبار میں داعش کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ اس کارروائی کے دوران اس صوبے کے دو علاقوں السجر اور الفلوجہ میں دہشت گردوں کے بم بنانے کے دو کارخانوں کو تباہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب الدولاب کے علاقے پر عراقی فوج کے توپ خانے کے حملے میں تیرہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close