عراق

عراق میں سو سے زائد دہشت گرد واصل جہنم

شمالی اور شمال مغربی عراق میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی میں ایک سو بائیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

عراق کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج نے شمالی اور شمال مغربی عراق کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چودہ قصبوں اور دیہاتوں کو آزاد کرا لیا۔ اس رپورٹ کے مطابق عراق کی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھی شمالی اور شمال مغربی عراق میں واقع الانبار اور صلاح الدین صوبوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور ان کی کئی گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔ عراق کے قبائلی جوانوں نے بھی صوبے الانبار میں حدیثہ کے علاقے میں البغدادی سے الحقلانیہ کے درمیان واقع فرات کے ساحلی علاقوں کو آزاد کرا لیا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close