عراق

عراق میں داعش کی شکست، وہابیت اور دہشت گردی کی شکست ہے

عراق کے وزیر داخلہ نے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ فلوجہ میں داعش کی شکست، دہشت گردی اور وہابیت کی بڑی شکست شمار ہوتی ہے۔

ذرائع کے مطابق عراق کے وزیر داخلہ محمد سالم الغبان نے  عراق کے مغربی صوبے الانبار کے شہر فلوجہ میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ میں عراقی سیکورٹی فورسز کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ فلوجہ میں داعش کی شکست، دہشت گردی اور وہابیت کی بڑی شکست شمار ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ نے فلوجہ میں عام شہریوں کے خلاف وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ الغبان نے شہر فلوجہ کی صورت حال بہتر اور اس شہر کو عوام کی رہائش کے قابل بنانے کے لئے عراقی سیکورٹی فورسز کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر فلوجہ کی نوّے فیصد عمارتیں قابل سکونت ہیں اس لئے شہر کی کونسل اور عوام سے اس بات کی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں اور فلوجہ میں اپنی زندگی اور کاروبار دوبارہ شروع کردیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close