عراق

عراق: الانبار میں درجنوں داعشی دہشت گردوں کی ہلاکت

رپورٹ کے مطابق عراقی سیکورٹی فورسز نے داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے صوبے الانبار کے علاقے ہیت کے جنوب میں درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ صوبے الانبار میں عراقی فوج کے ایک کمانڈر احمد الدلیمی کے مطابق شہر فلوجہ کے مغربی مضافاتی علاقوں کو بھی آزاد کرانے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ دوسری جانب عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبے الانبار کے مغرب میں الرطبہ علاقے پر داعشی دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے بارود سے بھری ایک گاڑی کو تباہ اور متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ عراق کے، قومی سلامتی کے مشیر فالح فیاض نے کہا ہے کہ عراق کے صوبے نینوا کو آزاد کرانے کے لئے الحشد العشایری سے موسوم قبائلی فورسز کی کارروائی میں شہر موصل کے پندرہ ہزار شہری شرکت کریں گے۔ ادھر البدر تنظیم کے سیکریٹری جنرل ہادی العامری کا کہنا ہے کہ صوبے الانبار میں فلوجہ شہر کی آزادی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم قدم ثابت ہوئی ہے

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close