پاکستان

سانحہ شکارپور میں ملوث ۴ خطرناک دہشتگرد باعز ت بری

شیعیت نیوز: سانحہ شکار پور میں ملوث خطرناک دہشتگرد وں کو رہا کردیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سانحہ شکار پور میں ملوث ۴ دہشتگردوں کو رہا کردیا ہے باوجود اسکے کہ یہ دہشتگرد براہ راست سانحہ شکارپور میں ملوث تھے اور سیکورٹی اداروں کی کاروائی کے دورا ن انکے گھر سے بھاری اسلحہ برآمدہوا تھا۔

دہشتگردی کے خلاف بنائے گئے قانوں نیشنل ایکشن پلان کی سمت کا اندازہ لگانے کیلئے یہی کافی ہے کہ شکارپور میں چھ ماہ قبل پکڑے جانے والے دہشتگردوں کو عدالتِ عالیہ نے با عزت بری کر دیاجبکہ پولیس کے وہ اہلکار جنہوں نے اس کاروائی میں حصہ لیا تھا وہ رشوت لیکر عدالت میں اپنے بیانات تبدیل کر کے کیس کو کمزور کرنے میں دہشتگردوں کے معاون ثابت ہوئے ہیں ۔

ان دہشتگردوں کی رہائی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حکومت و قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک میں امن قائم کرنے میں کتنے سنجیدہ ہیں، دہشتگرد عدالتوں سے رہا کیئے جارہے ہیں اور پرامن شہریوں پر دہشتگردی اور فورتھ شیڈول کے تحت مقدمات بناکر پابند سلاسل کیا جارہا ہے۔

واضع رہے کہ چھ ماہ قبل گرفتار ان دہشتگردوں سے ۱۰۰ کلو گرام سے زیادہ بارودی مواد برآمد ہوا تھا جس میں خودکش جیکٹس، ڈیٹونیٹر اور دیگر خطرناک مواد شامل ہے۔

13516313_1408669669149601_5505941874612922771_n.jpg

 

13557939_1408669695816265_5260263603818399312_n.jpg

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close