کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
دنیا

سعودی عرب داعش کے لئے اپنی حمایت بندکرے، برطانوی پار لیمنٹ

برطانوی پارلیمنٹ نے سعودی عرب اور دیگر عرب ملکوں سے کہا ہے کہ وہ داعش کے لئے اپنی مالی حمایت بند کر دیں

برطانوی پارلیمنٹ میں خارجہ امور کی کمیٹی نے داعش کو ملنے والی مالی امداد کے بارے میں اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس بات کا پتہ لگانا مشکل ہے کہ عرب ملکوں کے شاہی خاندان کن راستوں اور ذریعوں سے داعش کی مدد کر رہے ہیں لیکن ان خاندانوں کے اعلی ترین افراد داعش کی مدد کر رہے ہیں –

رپورٹ میں البتہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے داعش کے لئے عرب ملکوں کے شاہی خاندانوں کی مالی امداد میں کمی واقع ہوئی ہے-

واضح رہے کہ عراق اور شام میں سرگرم تکفیری دہشت گرد گروہوں کے لئے خلیج فارس کے عرب ملکوں کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد کے بارے میں بے شمار ثبوت و شواہد کے باوجود عالمی اداروں اور مغربی ملکوں کی جانب سے ان ملکوں کے خلاف کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا ہے-

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close