پاکستان

جماعت اسلامی کی آزادی کشمیر مارچ کالعدم جماعتوں کی سربراہی میں نکالا گیا، ایکشن پلان ؟

شیعیت نیوز: کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف لاہور میں جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام ناصر باغ سے واہگہ بارڈر تک "آزادی کشمیر مارچ” کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت امیر جماعت سراج الحق نے کی جبکہ اس موقع پر حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین، حریت رہنما غلام محمد صفی، جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، جماعت کے صوبائی صدر میاں مقصود احمد، لاہور کے صدر ذکراللہ مجاہد، ابوالخیر محمد زبیر سمیت کالعدم ملک دشمن فرقہ پرست جماعت سپاہ صحابہ کے سربراہ احمد لدھیانوی سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ آزادی کشمیر مارچ میں سینکڑوں گاڑیاں شریک تھیں جبکہ نوجوانوں کی کثیرتعداد موٹرسائیکلز پر سوار تھی۔ کالعدم جماعتوں کی سربراہی میں جماعت اسلامی کا آزادی کشمیر مارچ ناصر باغ سے شروع ہوا جو پنجاب اسمبلی سے ہوتا ہوا، شملہ پہاڑی، گڑھی شاہو اور جی ٹی روڈ سے ہوتا ہوا واہگہ بارڈر پہنچا جہاں مارچ ایک جلسے کی شکل اختیار کر گیا۔ مارچ حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین، حریت کانفرنس جموں کشمیر کے رہنما غلام محمد صفی اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خطاب کیا۔

ہر بار کی طرح ہمارا ایونوں اور دیگر سرکاری اور فوجی اداروں سے ایک ہی سوال ہے کہ نیشنل ایکشن پلان؟

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close