پاکستان

ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام اسلام آباد اور لاہور میں جشن آزادی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں 70واں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منایا گیا اور ملک کے مختلف شہریوں میں ریلیاں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم ضلع اسلام آباد کی جانب سے یوم آزادی کی مناسبت سے نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ میں چراغاں کیا گیا اور 70واں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز بہشتی، علامہ اقبال حسین بہشتی، علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ شیر علی انصاری اور علامہ اصغر عسکری بھی موجود تھے۔ رہنماوں کی جانب سے پاک وطن کی سربلندی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین لاہور یوتھ ونگ کے زیراہتمام جشن آزادی کے موقع پر آزادی مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ صوبائی سیکرٹریٹ شادمان لاہور سے مرکزی سیکرٹری یوتھ ڈاکٹر یونس حیدری کی قیادت میں آزادی ٹرک روانہ ہوا جو شادمان، فیروزپور روڈ، برکت مارکیٹ، کلمہ چوک، لبرٹی، حسین چوک، کیولری گراونڈ، والٹن روڈ، ڈی ایچ اے سے ہوتا ہوا واپس شادمان صوبائی سیکرٹریٹ پہنچا۔ راستے میں زندہ دلان لاہور نے آزادی مارچ کا بھرپور استقبال کیا۔ عوام کی بڑی تعداد ٹرک کیساتھ چلتے ہوئے ملی نغموں، ترانوں اور "پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے” کے نعروں سے لطف اندوز ہوتی رہی۔ لبرٹی چوک پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری یوتھ ونگ ڈاکٹر یونس حیدری نے کہا کہ آج یوم آزادی کے دن کو بھرپور جوش اور جذبے سے منا کر پاکستان کے غیور عوام نے دشمن کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا کر دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قوم فولاد سے بھی زیادہ مضبوط ہے، دہشتگردی کے ناسور کو انشااللہ ہم اسی جوش اور جذبے سے اس ملک سے ختم کرکے دم لیں گے اور ہم اپنے ازلی دشمن بھارت کو یہ بتانا چاہتے ہیں اب تمھارے ظلم بربریت کے دن گنے جا چکے ہیں، کشمیر کے عوام انشااللہ آزاد فضا میں جلد سانس لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت وطن عزیز کے ہزاروں شہداء پر ہمارا سلام کہ انہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اس ارض پاک کی آبیاری کی، ہم ان شہداء کے قاتلوں، ان کے سہولت کاروں اور سیاسی سرپرستوں کا پیچھا جاری رکھیں گے، انشااللہ ملک دشمن قوتیں ناکام ہونگی، ہمیں اقبال اور قائد کے پاکستان کیلئے جس طرح کی قربانی دینی پرے ہم تیار ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close