یمن

یمن: اعلی سیاسی کونسل کو انصاراللہ کی مبارک باد

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے اعلی سیاسی کونسل کے اراکین کی حلف برداری پر مبارک باد پیش کی ہے۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے یمنی اراکین پارلیمنٹ کے سامنے اعلی سیاسی کونسل کے ارکان کی حلف برداری اور اس کونسل کی جانب سے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کئے جانے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین صالح الصماد کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے فرائض کی انجام دہی میں ان کی کامیابی کی آرزو اور تمنا کی۔ حلف برداری کی تقریب میں یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین صالح الصماد نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس کی تشکیل اور اعلی سیاسی کونسل کی منظوری، ایک بڑی کامیابی ہے۔

واضح رہے کہ یمن میں ڈیڑھ برس بعد ہفتے کے روز پارلیمنٹ کا اجلاس تشکیل پایا جس میں اعلی سیاسی کونسل کی منظوری دی گئی اور اس کونسل کے اراکین نے پارلیمنٹ کے ارکان کی موجودگی میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close