عراق

عراقی عوام کے خلاف داعش کے جرائم کا سلسلہ جاری

نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ نے مغربی عراق کے صوبے الانبار کے شہر ہیت میں رہائشی علاقوں پر مارٹر گولے داغے ہیں کہ جس کے نتیجے میں تین خواتین جاں بحق اور دو بچے زخمی ہوگئے-

دو روز قبل بھی شہر ہیت کے العمال علاقے میں داعش دہشت گردوں کے مارٹر حملے میں ایک عورت اور تین بچے جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے تھے-

داعش دہشت گرد گروہ عراقی عوام کو شمالی علاقوں میں انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کر رہے ہیں اور اب تک اس گروہ نے بہت سے عام شہریوں کو بے بنیاد دعووں کے بہانے موت کی نیند سلا دیا ہے-

حالیہ مہینوں کے دوران عراقی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے ہاتھوں دہشت گردوں کو سخت ہزیمت اٹھانی پڑی ہے اسی لئے وہ اپی شکست اور ناکامی کی تلافی کے لئے عراقی عوام پر بے تحاشا حملے کررہے ہیں اوران کو قتل کر رہے ہیں تاکہ عوام کو حکومت سے بدگمان کردیں-

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close