کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
پاکستان

ملک بھر میں سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کی گئی اور عیدالضحیٰ کی نماز ادا کی گئی

شیعیت نیوز: ملک بھر میں آج عیدالاضحی مذہبی جوش جذبے سے منائی گئی۔ اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع شاہ فیصل مسجد میں ہوا، جہاں ہزاروں افراد عید کی نماز ادا کی۔ راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ، جبکہ دیگر شہروں میں بھی کھالیں جمع کرنے کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ۔ کراچی میں بھی نماز عید کے جھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے ۔ میمن مسجد بولٹن مارکیٹ پولو گراؤنڈ، عید گاہوں اور دیگر مقامات پر بھی عید کی نماز ادا کی گئی، جس کے بعد سنت ابراہمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کی گئی۔ لاہور میں نماز عید کا سب بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہو ا۔ جہاں ہزاروں افراد جمع ہوئےجبکہ دیگر مساجد اور عیدگاہوں میں بھی نماز عید کے جھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔پشاور اور کوئٹہ میں کے مختلف علاقوں میں بھی نماز عید کے جھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close