پاکستان

سانحہ شکار پور : گرفتار خودکش بمباردہشتگرد عثمان کے اہم انکشافات

شیعیت نیوز:  خانپور میں دھماکہ کرنے والے ملزمان کوئٹہ سے آئے تھے جبکہ خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے والے شخص کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شکار پور کے علاقے خانپور کی امام بارگاہ میں دھماکہ کرنے والے خودکش بمبار کی شناخت ہوگئی ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس کے سرچ آپریشن میں پکڑے جانے والے دوسرے دہشت گرد عثمان کی مقامی افراد نے ویڈیو بنائی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں گرفتار دہشت گرد عثمان نے اپنے ہلاک ہونے والے ساتھی کے حوالے سے بتایا ہے کہ مرنے والے دہشت گرد کا نام عبدالرحمان تھا جبکہ ہم دونوں کوئٹہ کے رہائشی ہیں۔ ملزم عثمان کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز ہی بلوچستان سے شکار پور آئے اور ہوٹل میں ایک دن قیام کے بعد عمر نامی شخص نے خودکش جیکٹ پہنائی اور موٹر سائیکل پر سوار کرکے مطلوبہ ہدف امام بارگاہ تک چھوڑا۔ گرفتار دہشت گرد عثمان نے بتایا کہ مجھے انجیکشن لگائے گئے اور تخریب کاری کی کارروائی کے لئے صرف 4 ہزار روپے معاوضہ دیا گیا۔ دوسری جانب ایس ایس پی شکار پور کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے گرفتار دہشت گردی کی جیکٹ کو اتار کر ناکارہ بنا دیا ہے جبکہ پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close