دنیا

افغانستان میں داعشیوں کو کون لاتا ہے؟

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک )ارزگان کے نمائندے نے افغان پارلیمنٹ میں کہا کہ داعش، امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ کا منصوبہ ہے اور انہیں ممالک کے ہوائی جہاز داعش کے دہشتگردوں کو افغانستان منتقل کرتے ہیں۔عبید اللہ بارکزی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ، روس اور چین کا مقابلہ کرنے کے لیے دہشتگردوں کی پرورش اور ان کی حفاظت کرتا ہے اور انہیں ٹریننگ بھی دیتا ہے تاکہ بروقت ضرورت انہیں روس اور چین کے خلاف استعمال کیا جاسکے۔
انہوں نے جنرل دوستم کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ایسے ثبوت موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ قریب 7000 داعشیوں کو آئندہ سال افغانستان کے شمالی علاقوں میں پہنچایا جائیگا۔ اور یہ سلسلہ ابھی سے شروع ہوچکا ہے۔بارکزی نے یہ بھی کہا روس تمام صورتحال سے مکمل باخبر ہے وہ یہ جانتا ہے کہ خطے میں کیا ہورہا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close