پاکستان

پاکستان میں خلافت مسلط کرنے والوں سے جنگ رہے گی، سابق صدر آصف زرداری

شیعیت نیوز: سابق صدر اورپی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انکی پارٹی ملک پر خلافت مسلط کرنے والوں کے خلاف لڑتی رہے گی جن کا ایجنڈا عراق اور شام میں داعش، کینیا میں شباب اور نائیجیریا میں بوکوحرام کے ایجنڈے سے مختلف نہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ آج ہم شہید بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں جن کا وژن جدید، ترقی پسند اور خوشحال پاکستان تھا اور جن کا عزم تھا کہ وہ مسلح مذہبی انتہا پسندوں کے خلاف جنگ آخری فتح تک جاری رکھیں گی۔شہید کو اچھی طرح معلوم تھا کہ مذہبی انتہا پسندوں کے بھیڑیے انھیں راستے سے ہٹانے کے درپے تھے۔ ان کے پاس آسان راستہ انتہاپسندوں کی مزاحمت ترک کر دینے کا تھالیکن وہ پاکستانیوں کیلئے خوشحالی کا خواب رکھتی تھیں اور اسے پوراکرنی کیلئے جان قربان کر دی،ہم بینظیر بھٹو اورجمہوریت ، آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close