پاکستان

زین رضا رضوی بے قصور ہیں سکیورٹی داروں کے پاس ان کے خلاف کوئی ثبوت ہے، علامہ مقصود ڈومکی

شیعیت نیوز: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں بیلنس پالیسی کا ایک اور شاخسانہ ،مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع وسطی کے سیکریٹری جنرل سید زین رضا رضوی کو کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتار کرلیا ہے،تفصیلات کے مطابق گذشتہ نصف شب زین رضا رضوی کے گھر سی ٹی ڈی کی بھاری نفری نے چھاپہ مارکرانہیں گرفتار کرلیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، اہل خانہ کے مطابق سکیورٹی اہلکار زین رضا کی موٹر سائیکل بھی ہمراہ لے گئے ہیں، واضح رہے کہ زین رضا رضوی ضلع وسطی میں سیاسی وسماجی سرگرمیوں میں کافی فعل شخصیت ہیں جن کی اتحاد بین المسلمین کے قیام کے لئے بھی کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

زین رضا رضوی کی بلاجواز گرفتاری پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی اور کراچی ڈویژ ن کے سیکریٹری جنرل میثم عابدی نے درعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو چادر اور چار دیواری کی پامالی قرار دیا ، رہنمائوں نے کہاکہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے ظالم اور مظلوم کوایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کا عمل مسلسل جاری ہے جس سے ملت جعفریہ کے اضطراب میں شدت آتی جا رہی ہے ،حکمران ایم ڈبلیوایم کے مسلسل سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں ، زین رضا رضوی بے قصور ہیں سکیورٹی داروں کے پاس ان کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے وگرنہ ان کی گرفتاری اغواءشمار کی جائے گی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close