پاکستان

جامعہ کراچی : آئی ایس او کے زیر اہتمام یوم مصطفیٰ کا انعقاد، شیعہ سنی اتحاد کا مظاہرہ

شیعیت نیوز: سیر ت محمدؐ کو اپنی زندگی میں نمو نہ عمل بنا ئیں اسلام سلامتی اور محبت کا دین ہے ان خیا لات کا اظہار شیخ الجامعہ پرو فیسر داکٹر محمد اجمل خان  نے جامعہ کراچی میں سالانہ عظیم الشان ’’یوم مصطفی ؐ‘‘ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اسلام سلامتی اور محبت کا دین ہے ، شدت پسندی اسلا می تعلیمات کے خلاف ہے اسلام علم حا صل کر نے پر زور دیتا ہے سیرت محمد ؐ کو اپنی زندگی میں نمو نہ بنا ئیں یہی ہما ری نجا ت اور کا میا بی کا ضا من ہے ۔

’’یوم مصطفی ؐ‘‘ کا اہتمام دفتر مشیر امور طلبہ اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی یونیورسٹی کی جانب سے ایڈ من پارکنگ گرائونڈجا معہ کراچی میں کیا گیا تھا۔ اس مو قع پر مو لانا غلام عباس رئیسی، علا مہ احمد اقبال رضوی، قاضی احمد نورا نی و دیگر نے بھی خطاب کیا.

علامہ غلام عباس رئیسی  نے کہا کہ پیغمبر ؐ نے ہم میں قرآ ن و سنت چھو ڑے ان پر عمل کر کے معاشرے کو صیح کیا جا سکتا ہے ، عالم اسلام کو مزید بیدار ہو نے کی ضرورت ہے تکفیری اسلام کی جھو ٹی فلم بنا کر بیچتے ہیں ہمیں حضور ؐکی سنت پر عمل کر کے اسلام اور دین محمد ؐ کا بول بالا کرنا ہو گا اور سر کار ؐ کی رسا لت سے وفا دار ی کا تقا ضہ یہی ہے، مو لا نا قا ضی احمد نورا نی نے کہا کہ جہا ں ذکر ِ مصطفی ؐہو تا ہے وہاں بر کتیں اوررحمتں بر ستی ہیں ذکر مصطفی ؐ نفر توں اور تفرقوں کو ختم کر تا ہے نا م محمد ؐ اتحاد و ایمان کا مرکز ہے ، جبکہ علا مہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ اسلام تلوار اور شدت پسندی سے نہیں پھیلا بلکہ اسلام حضور اکرم ؐکے اخلاق ، عدلیہ کی و جہ سے پھیلا،اگر آج امت مسلمہ تنزولی کی طرف سے تو وہ صرف سیر ت و تعلیمات ِمصطفی ؐ سے دو ری ہیاس دور میں اتحاد بین المسلمین و قت کی اہم ضرورت ہے ۔

اس موقع پر طلباوطالبات نے نعت و منقبت کے ذریعے حضور ؐکی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔اس موقع ڈائر یکٹر ایڈ میشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی، پر مشیر امورطلبہ پروفیسر ڈاکٹر غزل خوا جہ ،پروفیسر ڈاکٹر جمیل کاظمی ،ڈاکٹر تنویر عباس ،آئی ایس او کراچی کے صدرعلی اویس سمیت اساتذہ وطلبہ کی کثیر تعداد موجودتھی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close