پاکستان

ایم ڈبلیو ایم کی سابق وزیراعظم یوسف گیلانی سے ملاقات،آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین نے ایک وفد کے ہمراہ سابق وزیراعظم پاکستان اور پی پی پی پالیمینٹیرین کے سینئیر وائس چئیرمین سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی، وفد میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی، علامہ محمد اصغر عسکری اور علامہ محمد اقبال بہشتی شامل تھے۔ وفد نے وطن عزیز میں جاری دہشت گردی سے نبٹنے کیلئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ سیاسیات کی میزبانی میں اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، ملاقات کے دوران ملکی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پہ تفصیلی بات چیت ہوئی، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کو ایک مثبت اور خوش آئند اقدام قرار دیا اور اے پی سی میں پی پی پی پارلیمینٹیرین کی شرکت کی یقین دہانی کرائی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close