یمن

یمنی فوج کی جانب سے سعودی جارحیت کا جواب

رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں اس ملک کے جنوبی علاقے العسیر میں ایک سعودی فوجی کو ہلاک کر دیا۔یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے نجران اور جیزان میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں اور فوجی ساز و سامان کو بھی تباہ کر دیا۔یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے جیزان میں الجبانہ، الخوبہ، السودانیہ، العبادیہ اور البیت الابیض نامی ٹھکانوں کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔دوسری جانب سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے الجوف الغیل کے علاقے پر آٹھ بار بمباری کی۔ سعودی جنگی طیاروں نے صوبے الحدیدہ میں بھی الصلیف پر تین اور الحیمہ پر چار بار بمباری کی۔صنعا کے شمال میں نہم کے علاقے حریب نہم پر بمباری میں سعودی عرب نے کلسٹر بم استعمال کئے۔اس سے قبل انسانی حقوق کی نگراں تنظیم نے ایک رپورٹ میں یمن پر جارحانہ حملوں میں امریکی ساخت کے کلسٹر بموں کے استعمال کئے جانے کی خبر دی تھی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close