پاکستان

جمعیت علماء اسلام (ف ) فرقہ واریت پھیلا رہی ہے، عمران خان

شیعیت نیوز: پاکستان تحریک انصا ف کے سربراہ نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کی جماعت ملک میں فرقہ واریت کو پروان چڑھارہی ہے۔

ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہا کہ جے یو آئی کی جانب سے بنوں میں اشتہار کے ذریعہ فرقہ واریت کو پھیلایا ہے، جس سے ایک مخصوص فرقہ کی دل آزاری ہوئی ہے، انہوںنے کے پی کے کے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ صوبہ میں فرقہ وارانہ کشیدیگی کو فوری طور پر روکیں۔

جمعیت علماٗء اسلام (ف) اور مسلم لیگ ن کی بنوں میں مورخہ ۱۹ مارچ کو روزنامہ آج میں مقامی حکومت کے اشتہار میں قائد اعظم محمد علی جناح کے مسلک کو خاک روب شعبہ سے وابستہ کرنے کی گھناؤنی سازش کی گئی تھی ، جس پر ملت جعفریہ سمیت عام پاکستانیوں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شدید احتجاج کیا ۔

 JUI_PTI.jpg

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close