یمن

یمنی فوج کا سعودی اتحادی افواج کے کیمپ پرمیزائلی حملہ

یمنی فوج نے نجران میں سعودی فوج کے نہایت اہم مرکز پر الصمود نامی میزائل سے حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ الصمود نامی میزائل مقامی طور پر تیار کیا گیا جو ٹھیک نشانے پر لگا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی یمنی فوج نے متعدد بار سعودی اتحادی فوجی کیمپوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔

یمن پر جاری سعودی عرب کی جارحیت میں اب تک ہزاروں نہتے یمنی شہری شہید اورزخمی ہوچکے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹ کے مطابق یمن کے خلاف سعودی جارحیت میں گزشتہ دوسال کے دوران 10 ہزار 811 شہری شہید اور 7 ہزار 888 دیگر زخمی ہوئے ہیں نیز ملک کے بنیادی ڈھانچے کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

شہید ہونے والوں میں 649 خواتین، 1002 بچے اور 9 ہزار 160 مرد شامل ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close