یمن

سعودی فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کی جوابی کارروائی

یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے سعودی عرب کے اندر جیزان کے جبل العزہ میں سعودی فوجی اڈے پر حملہ کرکے سعودی عرب کی کئی فوجی گاڑیوں کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا – یمنی فوج نے جیزان میں ہی المحطم اور المنتزہ فوجی اڈوں پر بھی حملہ کیا ہے – اس درمیان یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے البیت الابیض، الشبکہ اور الکرس کے علاقوں میں بھی سعودی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جبکہ یمن کے صوبہ الجوف میں بھی سعودی فوج کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر زلزال ایک میزائل سے حملہ کیا – اس حملے میں بھی متعدد سعودی فوجی اور اس کے اتحادی فوجی مارے گئے ہیں – یمنی فوج نے اپنی کارروائیوں کو یمن کے عوام کے خلاف گذشتہ دوبرسوں سے جاری سعودی اور امریکی حملوں کا جواب قراردیا ہے –

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close