پاکستان

قیام پاکستان کی مخالف بھارتی جمعیت علماء ہند کا سوسالہ تاسیس کا جشن پاکستان میں منایا گیا

شیعیت نیوز: قیام پاکستان کے مخالف بھارتی جمعیت علماء ہند کی صد سالہ تقریب کی پاکستان کے صوبہٴ خیبر پختونخواہ کے شہر نوشہرہ میں تقریب نے پاکستانی عوام کو شسد ر کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ ہفتہ پاکستان کےصوبہٴ خیبر پختونخواہ کے شہر نوشہرہ میں ہونے والے اس اجتماع کوپاکستان عوام اور صحافتی حلقوں میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے قیام کو ابھی سو سال مکمل نہیں ہوئے لیکن مولانا فضل الرحمن کا جمعیت علماٗ اسلام کی صد سالہ تقریب کا انعقاد اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ انکی جماعت جمعیت علماء ہند کا تسلسل ہے، جبکہ اس تقریب میں قائد اعظم کی جدو جہد سے قیام میں آنے والی عظمیت مملکت پاکستان کے وجود کا انکار کرنے والے اور بانی پاکستانی کو کافر اعظم کا لقب دینے والی اور بھارتی خفیہ ادارے را کی آلہ کار جمعیت علماء ہند کے سربراہ مولانا محمود مدنی نے بھی اس اجتماع میں شرکت اور پاکستان کی پاک سرزمین پر خطاب کرنے کی جرت کی۔

یہ بھی پڑھیں:: بھارت: معروف دیوبندی عالم دین مولانا مسعود مدنی زنا بالجبر ( ریپ ) کیس میں گرفتار

دھیاں رہے کہ جمعیت علماٗ ہند نے قیام پاکستان کی مخالفت کی تھی اور قائد اعظم محمد علی جنا ح کو شیعہ ہونے کی بنا پر کافر اعظم قرار دیدکر تحریک پاکستان کو متنازعہ بنایا جاسکے، اس سازش میں جماعت اسلامی کے رہنما مولانا عبدالکلام آزاد بھی جے یو ہند کے ہمنوا تھے۔

پاکستانی عوام کی تشویش کی اہم وجہ بھی یہی ہے کہ قیام پاکستان کی مخالف اور قائد اعظم محمد علی جناح کو کافر اعظم قرار دینے والی جماعت کی صد سالہ تقریب میں پاکستانی کی قومی و سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے کس بنیاد پر شرکت کی ۔

ایک اطلاع کے مطابق اس اجتماع کی آڑ میں سیکڑوں را کے ایجنٹ پاکستان میں داخل ہوئے ،جنکا ہدف اجتماع میں موجود کالعدم جماعتوں کے سرغنوں سے ملاقات کرنا اور انہیں مزید ٹاسک فراہم کرنا تھا۔

سوال یہ ہے کہ آخر کب تک مکتب دیوبند پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہے گا، مولانا فضل الرحمن کی جانب سے قیام پاکستان کے مخالف گانگریسی ایجنٹ جماعت جمیت علماء ہند کی صد سالہ تقریب کو پاکستان میں منعقد کرواکر پاکستانی ریاست کے منہ پر تماچہ مارا ہے لیکن افسو س ہے کہ ہماری قومی جماعت اور ریاستی ادارے پاکستان مخالف اس اجتماع پر خامو ش ہیں۔

زیر نظر تصویر میں جمیت علماء ہند کے سرپرست مولونا محمود مدنی خطاب کررہے ہیں۔

DSC_9977-800x320.jpg

 

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close