دنیا

اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں بھارت کو مستقل نشست دی جائے، خلیفہ اردگان کا مطالبہ

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ میں سیکورٹی کونسل میں مستقل نشست کے لیے ترکی کے صدر طیب اردگان نے حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا کے مطابق ترکی کے صدر نے یہ بات اپنے دورہ بھارت کے دوران اسلامک یونیورسٹی میں خطاب کے دوران کہی۔

واضح رہے کہ ترک صد ر دو روزہ دورے پر بھارت میں ہیں جہاں وہ بھارت کے ساتھ تجارتی اور معاشی معاہدے کریں گے، گذشتہ روز انہوںنے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بیان بھی دیا تھا جس پر پاکستان میں خلافت کا خواب دیکھنے والے صحافیوں نے طیب اردگان کو ملت اسلامیہ کا درد رکھنے والا رہنما بناکر پیش کرنا شروع کردیا تھا ، تاہم آج اُسی خلیفہ نے اقوام متحدہ میں بھارت کی مستقل رکنیت کے حوالے سےتائید کردی تاکہ بھارت سیکورٹی کونسل کا ممبر بن کر کشمیر اور پاکستان کے ساتھ مزید زیادتیاں کرے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close