پاکستان

سانحہ جیکب آباد کے سہولت کاروں کی رہائی، شیعہ تنظیموں نے ۱۴ جولائی کو احتجاج کی کال دیدی

شیعیت نیوز: جیکب آباد وارثان شہداء اور شیعہ اکابرین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سانحہ شب عاشوراء میں ملوث دھشتگردوں کی رھائی پر شدید غم و غصے کا اظہار، اجلاس میں جمعہ 14 جولائی کو احتجاجی جلوس نکال کر دھرنا دیا جائے گا۔ انہوں نے سندھ کے عوام اور مومنین سے اپیل کی کہ وہ احتجاجی تحریک میں وارثان شہداء کا ساتھ دیں ۔

اجلاس ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی ، شیعہ قومی اتحاد کے رھنما سید مظہر علی نقوی مجلس وحدت مسلمین کے رھنما حسن رضا غدیری نثار احمد ابڑو لطف علی و دیگر نے خطاب کیا۔

ا جلاس میں ایس پی جیکب آباد سرفراز نواز شیخ کے متعصبانہ اور غیر ذمہ دارانہ رویئے کی مذمت کرتے ہوئے شیعہ مدارس مساجد اور شخصیات کی سیکورٹی واپس لینے پر سخت احتجاج کیا گیا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close