پاکستان

کراچی: اورنگزیب فاروقی سمیت دیگر تکفیر ی رہنماوں کے نام فورتھ شیڈول لسٹ میں برقرار رکھنے کی درخواست

شیعیت نیوز: انسداد دہشتگردی کے تحت سندھ کی صوبائی کمیٹی نے کالعدم اہلسنت و الجماعت کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی سمیت دیگر کالعدم جماعتوں کے کارکنان اور سرغنوں کے ناموں کو فورتھ شیڈول میں برقرار رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

انسدا د دہشتگرد کے قانون 1997 کے تحت فورتھ شیڈول لسٹ میں دراصل اُن افراد کو شامل کیا جاتاہے جو کالعدم جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں یا غیر قانونی کاموں میں ملوث ہوں ا ور امن و امان کے خلاف کام کررہے ہوں یاجنکے افعال سے دہشتگردی اور فرقہ ورایت پھیلاتی ہو، اس کے تحت ان افراد کی حرکات و سکنات پر گہری نگاہ رکھی جاتی ہے ۔

فورتھ شیڈول میں شامل افراد کا نام زیادہ تر 3 یا چار سال کے لئے شامل ہوتا ہے لیکن ضرورت پرنے پر اس دورانیہ کو بڑھا بھی دیا جاتاہے۔

گذشتہ تین سال پہلے تشکیل پانے والی فورتھ شیڈول لسٹ میں شامل کالعدم اہلسنت و الجماعت کے دہشتگر د رہنماء اورنگزیب فاروقی اور دیگر سرغنوں کے ناموں کو انسداد دہشتگردی کی صوبائی کابینہ نے دوبار اپڈیٹ کرنے کی سفارش کی ہے۔

افسوس کا مقام یہ ہے کہ اسی لسٹ میں ایک بار پھر علامہ مرزا یوسف حسین کو بھی شامل کیا گیا ہے، جبکہ انکے خلاف کسی بھی قسم کے غیر قانونی،فرقہ ورایت اور دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں، انہیں 2005 میں مشرف دور بلیس پالیسی کے تحت شامل کیا گیا تھا جو ابھی تک برقرار ہےجس پر ملت جعفریہ کو شدید تحفظات ہیں۔

اس لسٹ میں کالعدم طالبان، جنداللہ، حزب التحریر، تنظیم اسلامی اور افغانستان سے واپس آنے والے افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

علاوہ ازین ملی عوامی پارٹی، لبرل پختونخوا پارٹی کے افراد بھی اس لسٹ میں شامل ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close