پاکستان

امن و امان کیلئے سندھ پولیس کی کارکردگی قابل تحسین ہے، کور کمانڈر کراچی

شیعیت نیوز: کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے ملیر گیریژن میں پولیس ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا اور کراچی میں امن و امان کی بحالی کیلئے پولیس کی کارکردگی اور قربانیوں کو سراہا۔ تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا ملیر گیریژن میں واقع پولیس ٹریننگ سینٹر پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ کور کمانڈر کو اس موقع پر ٹریننگ سینٹر کی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس کی بعد انہوں نے تربیتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور ان پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کور کمانڈر نے ٹریننگ سینٹر کے معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی کے امن میں سندھ پولیس کی کارکردگی قابل تحسین ہے، کیونکہ بہتر تربیت نے پولیس کے نئے معیار متعین کئے، جن کی بدولت کراچی میں بتدریج امن کی فضاء قائم ہوئی۔


ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close