پاکستان

فورتھ شیڈول کی تفصیلات جامعات کے نوٹس بورڈز پر آویزاں کرنے کی تجویز

شیعیت نیوز: سی ٹی ڈی کیجانب سے طلباء کو مشکوک سرگرمیوں سے دور کرنے کے لیئے جامعات کو نو ٹس بورڈز پر فورتھ شیڈول کی تفصیلات چسپاں کرنے کی تجویز دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سندھ کی جامعات میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کی روک تھام کے لئے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کے لئے سندھ پولیس کے کاؤنٹرٹیر رازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گذشتہ دنوں جامعات کے وائس چانسلرز کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا تھا جسمیں سندھ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں شدت پسندی کے حالیہ واقعات پر بحث کی گئی تھی جبکہ جامعات کے نمائندوں سے سفارشات طلب کی گئی تھیں۔سی ٹی ڈی کے سینئر افسر راجہ عمر خطاب کے مطابق اگلے مرحلے پر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جامعات کو یہ تجویز دیں کہ فورتھ شیڈول کی تفصیلات جامعات کے نوٹس بورڈز پر آویزاں کی جائیں تاکہ طلباء کو پتہ چل سکے کے کسی بھی مشکوک سرگرمی میں ملوث ہونے پر انکا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close