پاکستان

اسلام آباد/ راوالپنڈی میں دہشتگردی کا خطرہ،سرکاری تنصیبات اورپبلک مقامات کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے

شیعیت نیوز: قابل اعتماد ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موصولہ رپورٹس کے مطابق کالعدم تحریک طالبان اورجے یو اے سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد اسلام آباد راوالپنڈی اور ان کے قرب وجوار میں دہشت گردی کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جو سرکاری تنصیبات کے علاوہ پبلک مقامات پربھی دہشت گردی کرسکتے ہیں ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ملنے والی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس مذموم منصوبہ کے لیے 3کم عمر (ٹین ایج) دہشت گرد ہینڈلر سمیت افغانستان سے حال ہی میں روانہ کیے جاچکے ہیں ذرائع کے مطابق حکومت نے اس مذموم منصوبہ کے تناظر میں ہر سطح پرقانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close