پاکستان

جامعۃ المنتظر کا عقیدہ توحید پر کانفرنس کا اعلان، ذاکرین اور بانیان مجالس کوشرکت کی دعوت

شیعیت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام عقیدہ توحید کے موضوع پر کل (2۔ا گست بروزبدھ) جامعتہ المنتظر میں منعقد ہونے والی بشارت عظمیٰ کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ کانفرنس میں علما، خطبا وذاکرین اور بانیان مجالس شریک ہوں گے۔علامہ محمد افضل حیدری کی سربراہی میں مولانا حافظ کاظم رضا نقوی،مولاناغلام باقر گھلو، مولانا مہدی حسن، صغیر عباس ورک اور دیگر پر مشتمل انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں کانفرنس کے حوالے سے انتظامات کو تسلی بخش قراردیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کانفرنس کے دوسیشن ہوں گے۔ پہلا سیشن صبح 9 بجے شروع ہوگا، 12 بجے وقفہ نماز و طعام کے بعد 2.30بجے دوسرا سیشن شروع ہوگا۔کانفرنس کے اختتام پر اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت منقعد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لئے ذاکر ین اہل بیت اعجاز جھنڈوی، ریاض رتو وال، وسیم بلوچ،جعفر طیار،غضنفر تونسوی، ضرغام شاہ، ثقلین گھلو، علی عباس علوی،مداح حسین شاہ، علی حسین قمی، اور دیگر کو دعوت دی گئی ہے۔

علامہ افضل حیدری نے کہا کہ بشارت عظمیٰ کانفرنس کے لئے مہم زوروں پر ہے۔ڈویژنل سطح پر بنائی گئی کمیٹیوں کی رپورٹس کی شکل میں انتظامات کو بڑھایا گیا ہے۔اس کانفرنس سے علامہ سید ساجد علی نقوی، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی اوردیگر بزرگ علما خطاب کریں گے

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close