پاکستان

ہم نے لسانیت ختم کی ، جے یوآئی، لیکن فرقہ واریت کو پروان چڑھایا

شیعیت نیوز: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ دہشتگردی پھیلانے والے اور ہم پر حملے کرنے والے عالمی استعماری طاغوتی قوتوں کی پروردہ ہیں۔ جے یو آئی کا جرم یہ ہے کہ ہم سرزمین خداداد پر کسی کی خدائی تسلیم نہیں کرتے اور صرف خدا کی زمین پر خدا کا نظام قائم کرنا چاہتے ہیں۔ قوم پرستی کے نام پر لڑاؤ اور حکومت کرو، عصبیت، لسانیت، نفرت کی سیاست اب ہمیشہ کیلئے دفن ہوچکی ہے۔

بلکل ، لسانیت، نفرت کی سیاست کو ختم کیا لیکن فرقہ واریت کو ہوا دی ، جے یو آئی کے دور اقتدار میں ڈیرہ اسماعیل خان شیعہ مسلمانوں کی مقتل گاہ تھا اور آج کوئٹہ میں بدنام زمانہ فرقہ وارانہ دہشتگرد رمضان و رفیق مینگل کے ہمراہ مولانا عبدالغفور حیدر ی ملاقات اور سیاسی اتحاد انکی فرقہ وارانہ پالیسوں کا واضح ثبوت ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close