پاکستان

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کو خون کی ہولی کھیلنے کی کھلی چھوٹ حاصل ہے، آغا سید حسن

شیعیت نیوز: مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کی خونین جھڑپ میں شہید جنگجوؤں اور قابض فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں دو عام شہریوں کی ہلاکت پر زبردست اظہار برہمی کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الصفوی الموسوی نے کہا ہے کہ ریاست جموں کشمیر میں فوج کو خون کی ہولی کھیلنے کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں کشمیر میں قیمتی جانوں کا اتلاف ہورہا ہے۔ سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے لشکر طیبہ کے عسکری کمانڈر ابو دوجانہ، عارف للہاری اور دو عام شہریوں فردوس احمد اور اکیل احمد بٹ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ آ غا سید حسن الصفوی الموسوی نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں کی طرف سے دی جا رہی عظیم قربانیوں کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے نہتے لوگوں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پورے خطہ کے امن و سلامتی کے لئے بھارت زیادہ دیر ہمارے جوانوں کو پشت بہ دیوار نہیں کر سکتا ہے اور نہ ہی روز مرہ کی بنیاد پر ہمارے عزیزوں کا بہیمانہ قتل و غارتگری کو جاری رکھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر مسئلے کا حل پُرامن طریقے سے ہی ممکن ہے خون خرابے اور انسانی جانوں کے زیاں سے تشدد میں اضافہ ہی ہوگا جو کسی کے بھی حق میں نہیں ہے۔ آغا سید حسن نے کہا کہ خطے کے امن چین و ترقی کو خطرے میں ڈالنے کے لئے بھارت ذمہ دار ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close