پاکستان

’تماری جنگ تمھارا سر درد‘ پشاور میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے بینر آویزاں

شیعیت نیوز: پشاور میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے تاجر برادری کی جانب سے ایک بل بورڈ لگایا گیا ہے، جس پر (یہ تمہاری جنگ ہے اور تمہارا سر درد ہے) تحریر ہے۔ تفصیلات کے مطابق تاجری الائنس سٹی پشاور نامی ایک تنظیم کی جانب سے امریکی قونصلیٹ کے سامنے ایک بل بورڈ لگایا گیا ہے۔ اس بل بورڈ پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصویر کے ساتھ یہ عبارت (یہ تمہاری جنگ ہے اور تمہارا درد سر ہے) تحریر ہے۔ یہ عبارت انگریزی میں کچھ اسطرح لکھی ہے کہ (Your war Your Headache)۔ پشاور کی اس تنظیم نے مختصر انداز میں یہ پیغام امریکی حکام تک پہنچانے کی کوشش کی ہے کہ افغانستان میں شروع کی گئی جنگ امریکہ کی جنگ ہے نہ کہ پاکستان کی، لٰہذا امریکی حکام اس حوالے سے پاکستان پر بلا جواز دباؤ ڈالنا بند کریں۔ یاد رہے کہ 22 اگست کو اپنی نئی افغان پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالتے ہوئے دھمکی آمیز لہجے میں کہا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے، جس پر امریکہ خاموش نہیں رہے گا۔ امریکی صدر کے اس بیان کے بعد عوام میں امریکہ کے خلاف سخت غم و غصے کی لہر پائی جاتی ہے۔ پشاور میں آویزاں کیا گیا بل بورڈ عوامی جذبات کا ترجمان ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close