پاکستان

کابل: امام بارگاہ میں خودکش دھماکہ چھ افراد شہید

شیعیت نیوز: کابل میں امام بارگاہ کے قریب خودکش حملے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان دارالحکومت کابل کے علاقے قلعہ فتح اللہ میں جمعہ کے روز امام بارگاہ کے قریب خودکش حملہ ہوا جس میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق خودکش حملہ عاشورہ کے حوالے سے ہونے والی مجلس کے دوران ہوا جبکہ فورسز کی کارروائی میں ایک حملہ آور مار ا گیا اور ایک کو دھماکا خیز مواد نصب کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکا خودکش حملہ تھا اور خودکش حملہ آور کو دھماکے سے قبل علاقے میں گھومتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے خودکش حملے میں 6 افراد کے جاں بحق اور 20 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق تاحال کسی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس کی افغانستان آمد پر کابل میں ہی حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر راکٹ داغے گئے تھے جس کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close