پاکستان

جیل بھرو تحریک زور پکڑ گئی ،مختلف علاقوں میں ہزاروں افراد نے ناموں کا اندارج کروادیا

شیعیت نیوز: لاپتہ شیعہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف کراچی سمیت ملک بھر میں علامہ حسن ظفر نقوی کی جانب سے چلائی گئی جیل بھرو تحریک زور پکڑ گئی  ہے اور ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عوام  نے اس تحریک کی حمایت میں رابطے کرنا شروع کردیئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یوم عاشور ہ کے جلوس میں علامہ حسن ظفر نقوی  نے اپنی گرفتاری کا اعلان کیا تھا، ملک بھر میں یہ پیغام پہنچے کے بعد مختلف شہروں میں جوانوں اور علماٗ نے غیر قانونی طور پر غائب کیئے گئے شیعہ جوانوں کی عدم بازیابی کے خلاف جیل بھرو تحریک کو ملک گیر بنانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

کل بعد نماز جمعہ علامہ حسن ظفر نقوی خوجہ اثنا عشری مسجد کھارادر سے اپنی گرفتاری پیش کرکے اس تحریک کا آغاز کریں گے اور اسکے بعد یہ تحریک ملک بھر میں پھیلا دی جائے گی۔

شیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق گذشہ رات کراچی کی مختلف شیعہ آبادیوں میں جیل بھرو تحریک کے حوالے سے آگاہی کیمپ لگائے گئے تھے جس میں ہزاروں کی تعداد میں اپنے ناموں کو اندارج کرواکر عوام کے جوانوں، بزرگوں، سمیت بچے اور معصوم بچیوں نے  علامہ حسن ظفر نقوی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے چلائی جانے والی تحریک میں اپنا حصہ بھی ڈالا۔

واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر سے سیکڑوں شیعہ جوان، علمائے کرام اور مجالس و جلوس کے پرمٹ ہولڈر ز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہیں، جبکہ انہیں ابھی تک عدالتوں میں بھی پیش نہیں کیا گیا، مختلف ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ان علمائے کرام اور جوانوں کو ریاستی اداروں  نے سعود ی عرب اور اسکے پاکستان میں چلانے والے سیٹلائٹ چینل کی اردو نشریات کی جانب سے شیعہ مسلمانوں کے خلاف کیئے جانے والے جھوٹے پروپگنڈے کی بنیاد پر اغوا کیا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close