پاکستان

لاپتہ افراد کی فیملیز کی درخواست پر جیل بھرو تحریک اور بھوک ہڑتال ختم

شیعیت نیوز: لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے علامہ حسن ظفر نقوی کی جانب سے چلائی جانے والی بھوک ہڑتال تحریک لاپتہ افراد کی فیملیز کی درخواست پر ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لاپتہ افراد کی فیملیز نے علامہ حسن ظفر نقوی اور علا مہ احمد اقبال رضوی سے تھانے میں ملاقات کی اور ان سے درخواست کی کہ وہ جیل بھرو تحریک ختم کردیں ، انہوں نے کہا کہ وہ برادشت نہیں کرپاررہے کہ علمائے تھانوں میں بیٹھے سختیاں برداشت کریں۔

لاپتہ افراد کی فیملیز کے پرزور احتجاج پر علامہ حسن ظفر نقوی نے جیل بھر و تحریک کا اعلان کیااور تھانے سے انچولی میں لگائے گئے علامتی بھوک ہڑتال کمیپ میں تشریف لائے جہاں پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بہت جلد تحریک کے سلسلے میں لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ ادنا سی کوشیش کے نتیجہ میں کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں سے ۸ کے قریب شیعہ جوان بازیاب ہوکر واپس آچکے ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close