پاکستان

بیلنس پالیسی: قانونی اسلحہ رکھنے کے باوجود فیصل رضا عابدی کا کوآرڈینیٹر گرفتار

شیعیت نیوز: ملک خداداد میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کو بلینس کرنے کے لئے فیصل رضا عابدی کے کوآرڈینیٹر کو قانونی اسلحہ رکھنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق رضویہ سوسائٹی میں سیکورٹی اداروں نے چھاپہ مار کر فیصل عابدی کے  کوآرڈینیٹر اعظم عباس اور انکے دو بھائیوں عامر اور اصف کو گرفتار کرلیا ، اطلاعات کے مطابق ان پر الزام ہے کہ  ان کے قبضے سے حاصل ہونے والا اسلحہ  غیرقانونی ہے، تاہم ملزمان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسلحہ کا وزارت داخلہ سے باقاعدہ لائنس موجود ہے،جو کہ انکی گرفتاری کہ وقت قانون نافذ کرنیوالے ادارے اپنے ھمراہ لے گئے تھے اور وہ عدالت میں اسکی تصدیق شدہ کاپیاں بھی پیش کرسکتے ہے۔

پولیس کی رپورٹ کے مطابق اعظم عباس کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی اور عامر عباس کا تعلق ایم کیو ایم لند ن سے بتایا جاتا ہے لیکن انکے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انکے بچوں کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں وہ مکمل بے گناہ ہیں۔

واضح رہے کہ ملک خداداد میں ملت جعفریہ نے بے تحاشہ قربانی پیش کی ہیں، کراچی کی ہی سرزمین پر شہید استاد سبط جعفر، آفتاب جعفری ، ایم ڈی پاکستان اسٹیٹ آئل شہید شوکت مرزا ، پروفیسر تقی ھادی ، سیکریٹری دفاع شہید ظفر حسنین سمیت دیگر پاک خون بہائے گئے مگر کبھی  ملت جعفریہ نے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف اقدام نہیں اُٹھا یا، بلکہ ہمارے علماء کی طرف سے  وطن سے محبت اور مذہبی رواداری کا ہمیشہ درس دیا گیا، جس کا صلہ ملت جعفریہ کو ہمیشہ بلینس پالیسی کے طور پر دیا گیا، ہمارے خلاف دہشتگردی کرنے والوں کے قاتلوں کو گرفتار کرکے بلینس کرنے کیلئے بے گناہ شیعہ جوانوں کو بھی گرفتار کیا جاتا رہا جو سراسر ناانصافی ہے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے ریاستی ادارے ضیاء الحق کی بنائی ہوئی بیلنس پالیسی کو ختم کرکے حق سچ پر مبنی عادلانہ پالیسی کو پاکستان میں نافذ کریں گے اور ظالم اور مظلوم کے فرق کو سامنے رکھتے ہوئے ریاستی اداروں  کے افسران سمیت ملت جعفریہ کے جوانوں کے قاتل دہشت گردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کریں گے۔

ملت جعفریہ کا کور کمانڈر کراچی ، وزیر اعلی سندھ ، آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے مطالبہ ھے کہ ملت جعفریہ کہ خلاف بیلنس پالیسی کہ تحت غیر قانونی گرفتاریوں کا عمل فوری بند کیا جائے اور ان تینوں بھائیوں پہ قائم کیے گئیے بے بنیاد مقدمات فوری واپسی لیکر افسران کہ خلاف کاروائی کی جائے تو شیعہ دشمنی کہ سبب قومی اداروں کو بدنام کررھے ھیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close