پاکستان

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینیوں کی جیت ،امریکہ کی شکست ہوئی ہے ،آئی ایس او

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم دفاع بیت المقدس منایا گیا ۔ملک بھر میں جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر امریکہ مخالف ریلیوں کا انععقاد کیا گیا۔اسلام آباد،لاڑکانہ ،کراچی ،حیدر آباد،فیصل آباد ملتان ،پشاور سمیت ملک کے تمام شہروں میں امریکہ کی جانب سے اسرائیلی دارالحکومت بیت المقدس کو تسلیم کرنے کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔ترجمان آئی ایس او نسیم کربلائی کے مطابق لاہور میں اتوار کے روز پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کیا جائے گا جس میں مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کی تصویری نمائش بھی لگائی جائے گی ۔نسیم کربلائی کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میںسے ثابت ہوگیا کہ امریکی صدر کا فیصلہ فلسطینیوںاور انسانیت سے دشمنی ہے ۔نسیم کربلائی نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل فلسطینی عوام کی استقامت ہے ۔دنیا پر یہ ظاہر ہوچکا ہے کہ فلسطینیوں کی استقامت اور پائیداری کی بدولت سامراجی قوتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہیں جس پر عالمی و انسانی حقوق کی علمبردار طاقتیں بھی سراپا احتجاج ہیں ۔نسیم کربلائی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں امریکہ کی شکست اور فلسطینیوں کی جیت ہوئی ہے ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close