کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
دنیا

برطانوی اسکول میں حجاب اور روزے پر پابندی

مشرقی لندن کے علاقے نیوہم کے سینٹ اسٹیفن پرائمری اسکول نے ادارے میں زیر تعلیم مسلمان بچیوں کے حجاب کرنے اور روزے رکھنے پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، اسکول انتظامیہ نے محکمہ تعلیم سے یونیفارم میں از خود تبدیلی کرنے والے طلبا کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

اسکول انتظامیہ نے والدین پر زور دیا ہے کہ تدریس کے اوقات میں بچوں کو رمضان کے روزے رکھنے نہ دیں اور روزے کی حالت میں طلبا کو اسکول نہ بھیجیں۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ بچوں کو حجاب کرنے اور روزے رکھنے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا معاملہ تعلیمی ادارے کا انفرادی فعل ہے تاہم ہماری طرف سے یونیفارم کے حوالے سے واضح ہدایات ہیں اور ’مساوی قانون‘ کے تحت تعلیمی اداروں کا قانونی فرض ہے کہ وہ حکومتی پالیسیوں پر عمل پیرا ہوں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close