مقبوضہ فلسطین

صہیونی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی مسلمان شہید

ابونعیم نامی فلسطینی جوان کے سرپر گولی لگی تھی جنہیں فوری طور پرہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

خیال رہے کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے بعد سے اب تک صہیونی فوج کے ہاتھوں 16 فلسطینی شہری شہید اور سینکڑوں شدید زخمی ہوچکے ہیں۔

عرصہ قبل امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےمسلم دنیا، عالمی راہنماوں اور اداروں کی شدید مخالفت کے باوجود مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی صدر کے متنازع اعلان کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں امریکہ مخالف مظاہرے کئے گئے تھے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close