پاکستان

ٹیررسٹ واچ لسٹ میں پاکستان کا نام رکوانے کیلئے حکومت کوشاں ہے،خواجہ آصف

شیعیت نیوز: وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے دہشت گردی کی معاونت کرنیوالی واچ لسٹ میں پاکستان کی نامزدگی رکوانے کیلئے حکومت دوست ممالک کیساتھ رابطے میں ہے ، امریکہ ، فرانس، برطانیہ ، جرمنی اور دیگر اہم ممالک میں اپنے وزراء کو بجھوایا ہے تا کہ ان ممالک کو یہ باور کرایا جائے کہ پاکستان نے دہشت گرد گروپوں ، انتہا پسندوں تنظیموں کیخلاف ٹھوس اقدامات اٹھاتے ہوئے ان کا قلعہ قمع کیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگومیں انکا مزید کہنا تھا دنیا کو بتائیں گے انتہا پسند تنظیموں کیخلاف قانون سازی کر لی ہے ، یہ قانون ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائے مجوزہ تنظیموں کے اثاثے حکومت نے اپنی تحویل میں لے لئے ہیں ،ان کے سکول ، ایمبولینسز اور دیگر فلاحی کاموں کی نگرانی حکومت خود کرے گی ، مجوزہ تنظیم کی ایمبولینسز ہلال احمر نے اپنی نگرانی میں لی ہیں ، دہشت گردی کو معاونت کرنیوالی واچ لسٹ سے پاکستان کی نامزدگی رکوانے کیلئے کئی دوست ممالک نے پاکستان کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ کچھ ممالک پاکستان کی آزادانہ پالیسی کو اپنے تابع کرنے کیلئے سیاسی دباؤ بڑھا رہے ہیں ، اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر اقدمات اٹھا رہے ہیں۔ ہمیں پہلے بھی ایسی پابندیوں کا سامنا رہا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close