کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
دنیا

بن سلمان امریکی ،اسرائیلی اور برطانوی شیطانی مثلث کے آلہ کار ہیں:عالمی انسانی حقوق تنظیمیں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں انسانی حقوق اور سماجی تنظیموں نے اپنے ایک بیان میں سعودی عرب کے امریکہ نواز ولیعہد محمد بن سلمان کے یمن میں بھیانک جرائم اور اس کے دورہ لندن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں انسانیت کے نام پر بدنما دھبہ قرار دیا ہے۔

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں انسانی حقوق اور سماجی تنظیموں نےاپنے ایک بیان میں سعودی عرب کے امریکہ نواز ولیعہد محمد بن سلمان کے یمن میں بھیانک جرائم اور اس کے دورہ لندن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں انسانیت کے نام پر بدنما دھبہ قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد امریکی اسرائیلی شیطانی محور کا حصہ بن گئے ہیں جو دنیا خاصکر مشرق وسطیٰ کے خطے میں اپنے شیطانی راج کے نفاذ میں سرگرم ہیں ۔بیان میں سعودی ولیعہدمحمد بن سلمان کو بڑے شیطان امریکہ کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ خطے میں شیطنت پھیلا رہے ہیں۔

بیان میں مزید سعودی ولی عہد اور اسکے حواریوں کو بدی اور شرارت کا اصلی محورقرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عراق، شام ،لبنان اور فلسطین میں سعودی عرب کی دہشتگردانہ پالیسیوں کی داستانیں بکھری پڑی ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے، امریکہ اور برطانیہ کی ایماء پر مشرق وسطی کے غریب اسلامی ملک یمن کو پچھلے تین برس سے وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ اس کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کی وجہ سے ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر پناہ گزیں کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close