لبنان

سعودی عرب اور صیہونی حکومت لبنان میں اپنے ناپاک مقصد حاصل نہیں کر پائیں گے:شیخ نبیل قاووق

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)حزب اللہ لبنان کے مرکزی کونسل کے ممبر نے ایک تقریب میں کہا کہ سعودی عرب اور صیہونی حکومت لبنان میں اپنے ناپاک مقصد حاصل نہیں کر پائیں گے۔

حزب اللہ لبنان کے سینئر ممبر ’’حجت الاسلام شیخ نبیل قاووق‘‘ نے ایک تقریب سےاپنے خطاب کے دوران کہا کہ مقاومتی محاذ ملک کا گنج و سرمایہ ہے اور صیہونی حکومت و تکفیری تحریک کے مقابلہ میں خطرہ ہے اور قدرت وا قتدار کے ساتھ کمال کی طرف گامزن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لبنانی انتخابات میں مقاومتی محاذ کی شرکت کی تیاری و موجودگی صیہونی حکومت اور تکفیری گروہ کے ہر طرح کے خطرے سے مقابلہ کرنے میں بے توجہی کی وجہ نہیں بنے گا ۔

حزب اللہ لبنان کے مرکزی کونسل کے ممبر نے کہا کہ لبنانی قوم جو کہ مقاومتی محاذ کی حمایت میں اپنی جان دینے کے لئے کسی طرح سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں اور اسی طرح ووٹ ڈالنے میں بھی کوتاہی نہیں کریں گے۔

انہوں نے تاکیدکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قوم صیہونی حکومت کی تین طرف یعنی بری،بحری اور فضا ئی حدود سے لبنان پر جارحیت کے خطرے سے غافل نہیںہے ۔حجت الاسلام قاووق نے اس بیان کے ساتھ کہ لبنان کے اکثر لوگوں نے اس ملک کے اندرونی مسائل میں سعودی عرب کی مداخلت کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا سعودی عرب کی طرف سے لبنانی عوام کا ایک دوسرے کے ساتھ دست بہ گریبان ہونے کے لئے بھڑکانا اور فتنہ کی طرف سوق دینا کیا سعودی عرب اور لبنان کے ساتھ دوستی کا معنی ہے ؟شیخ نبیل قاووق نے مزید کہا کہ سعودی عرب اپنے ناپاک مقاصد حاصل کرنے کے لئے بہت زیادہ کوشش کے با وجود بھی ذلت آمیز شکست سے دوچار ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close